Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وزیراعظم نےسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی ، شکریہ احسان مانی۔۔۔عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نےسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سی ای او سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خرم نیازی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ بالخصوص اسکول کرکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی، اور اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے، ملک بھر میں اسٹریٹجک طریقے سے فریم ورک کو منتقل کیا جائے۔
انہوں نے وسطی پنجاب میں اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ کی بحالی کے لیے پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا جائزہ لے کر خوش ہوں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 870 اسکول اور 231 کالجز گراؤنڈز کے ساتھ پنجاب بھر میں کھیلوں کے 355 میدان تیار کیے گئے ہیں، تمام صوبوں کو میری تاکید ہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی نے عالمی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button