Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم کا پینڈورا پیپرز کی تحقیقات کرنے اور ایکشن لینے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائزدولت بنائی، اشرافیہ نےناجائز دھن کومالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کےمطابق تقریباً 7 ٹریلین ڈالر محفوظ پناہ گاہوں میں رکھےگئے، جس میں زیادہ تر آف شور کمپنیوں کے ذریعےمنتقل کیےگئے۔
پنڈوراپیپرز نے اشرافیہ کی ناجائزدولت بےنقاب کردی ہے۔



















