وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا ، گرین لائن بس سروس کا 25 دسمبر سے باقاعدہ آغاز ہوگا ، جس سے روزانہ 3لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔
مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
افتتاح کے بعد وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے اور بسوں کےحوالےسے بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سرجانی تا نمائش 22 کلومیٹر ٹریک پر80 بسیں چلیں گی۔
گرین لائن بس سروس کا 25 دسمبر سے باقاعدہ آغازہوگا ، جس سے روزانہ 3لاکھ مسافر سفرکرسکیں گے۔گرین لائن کا کم سے کم کرایہ15روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ پورےدن کیلئے100روپے کا کارڈ خریدنےکی سہولت ہوگی ، گرین لائن میں خواتین اور معذور افراد کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستیں رکھی گئیں ہیں۔
گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔



















