Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ، جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سےمتعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چند روز قبل 28 فروری کو بھی وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

14 فروری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی ، جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button