Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دھمکیوں پر جھکنے والا نہیں، عدم اعتماد ناکام ہو گی : عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا ، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی ،اور بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصدخط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے پر سنگین نتائج ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خط چیف جسٹس کیساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کردی ہے، خارجہ پالیسی کےپیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئر نہیں کرسکتے، 7 مارچ کوہمیں خط موصول ہوا ہے ۔

خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے جیسے ہی ہمیں خط ملا،تحریک عدم اعتمادفوری پیش ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سےعالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہیں، قوم سےوعدہ کیاہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےارکان نے رابطےشروع کردئیے ہیں ، جلد بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی واپسی ہو گی۔

آئندہ چندروز میں تمام تر صورتحال واضح ہوجائےگی۔

ترجمانوں نے وزارت اعلیٰ پنجاب ق لیگ کو دینے پر سوالات کیے تو وزیراعظم نے واضح کیا کہ ق لیگ کووزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، بڑے مقصد کےحصول کیلئےمشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ضمیرفروش بن جاتےہیں ، عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button