Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چوہدری برادران کا ڈٹ کر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

ملکی سیاست میں چوہدری برادران حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے، اپوزیشن رہنماؤں کی متواتر ملاقاتوں کے بعد بالآخر وزیراعظم عمران خان کو بھی چوہدری برادران کی یاد آگئی۔

وزیر اعظم عمران خان چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے ، اور مختصر ملاقات کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کی۔وزیراعظم اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔

چوہدری برادران نے ڈٹ کر وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں چوہدری برادران نے مؤقف اپنایا کہ14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا، شہباز شریف کو بتایا کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو عمران خان پہاڑ ہیں، ہم دب جائیں گے۔

چوہدری برادران نے وزیراعظم سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی امکان ہی نہ ہو۔

چوہدری برادران نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ سیاست کریں گے۔

چودھری برادران کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں افسانہ ہیں۔ وزیر اعظم نے چین اور روس کے دورے پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے تھے روس نہ جائیں، لیکن انہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ اب دورہ منسوخ کرنا نامناسب ہو گا۔

وزیراعظم نے رابطوں کا محاذ خود سنبھال لیاہے، اور چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے دیگر اتحادیوں سے بھی ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی ایم کیو ایم اور بی اے پی کے رہنماوں سے بھی جلد ملاقات کا امکان ہے، جبکہ انہون ںے اپنی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے بھی رابطے تیز کردیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button