Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں چار سو لیپ ٹاپ تقسیم کردئیے گئے

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یونیورسٹی کے 400 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

اس اقدام کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل تک رسائی دینا اور انہیں عصری مہارتوں کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم ان اہم اقدامات میں سے ایک ہے، جس کے ذریعے طلبہ براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ لیپ ٹاپ کو ذمہ داری سے استعمال کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ لیپ ٹاپ طلبہ کی تعلیمی زندگی میں گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ان وسائل کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے طلبہ کو تحقیق، آن لائن لرننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی ترغیب دی۔

طلباء نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی علمی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ڈین ،ڈائریکٹرز، ایڈمنسٹریشن، فوکل پرسن لیپ ٹاپ سکیم ڈاکٹر عبد الرزاق سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button