Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 444 لیپ ٹاپ تقسیم کردئیے گئے

ترجمان کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ہدایات پر دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی محض ایک سکیم نہیں بلکہ ڈیجیٹل انقلاب کی جانب عملی پیش رفت ہے، ڈیجیٹل وسائل تک مساوی رسائی طلبہ و طالبات کو جدید تحقیق، آن لائن جرنلز، عالمی تعلیمی پلیٹ فارمز اور جدید سافٹ ویئر تک براہِ راست رسائی فراہم کرتی ہے

اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ ہماری طالبات عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بھی ہوں گی، آج کے دور میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ناگزیر ہو چکی ہے اور لیپ ٹاپ جیسے آلات تحقیق، ڈیٹا اینالیسز، آن لائن لرننگ اور انٹرنیشنل نیٹ ورکنگ کے دروازے کھولتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ طالبات کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں یونیورسٹی مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی جو تعلیمی فضیلت، جدت اور مساوی مواقع کے فروغ میں معاون ہوں۔

تقریب میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں مجموعی طور پر 444 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار اور پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی فوکل پرسن ڈاکٹر عدیلہ سعید نے نگرانی کی جبکہ آرگنائزنگ ٹیم میں سسٹم ایڈمنسٹریٹر محمد اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف رضا زیدی، اسسٹنٹ ڈی ایس اے رضوان صدیقی، لیب اسسٹنٹ فہیم امین شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button