وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کل زکریا یونیورسٹی کا دورہ کریں گے
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے متوقع دورہ کے حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عز,یر کی زیر قیادت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا, جس میں رجسٹرار سمیت تمام انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں "تقریب تقسیم وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم” حوالے سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے 13 جولائی کے متوقع دورہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور وائس چانسلر نے فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دیں جو وزیر اعظم کے دورہ کے حوالے سے انتظامات کرینگی ۔
وائس چانسلر نے سیکورٹی سمیت تمام انتظامی کمیٹیوں کو اج 12 جولائی تک انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں، اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی صورت میں شعبہ جات کے چیرمین حضرات کو بھی ذمہ داریاں تفویض کیں ۔
اجلاس میں ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ یونیورسٹی ڈاکٹر بنیامین اور ڈین حضرات اور دیگر فکلیٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔
علاوہ ازیں اس تقریب میں سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان اور طلباء بھی شریک ہوں گے ۔