Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 521 طلبہ و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے گئے۔

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب الغزالی ہال میں منعقد ہوئی جہاں مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد اہل طلبہ میں لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل سپر فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان طاہر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی نگرانی میں مکمل ہوا۔

کمیٹی میں مختلف شعبہ جات کے فوکل پرسنز شامل تھے جنہوں نے طلبہ کے کوائف اور تعلیمی ریکارڈ کی باریک بینی سے تصدیق کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لیپ ٹاپس کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ آخری سی جی پی اے اور طے شدہ میرٹ پالیسی کے مطابق کی گئی۔

اس موقع پر سپر فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان طاہر اور ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر سہیل رضا چوہان کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل کی مؤثر نگرانی کی۔

تقریب میں موجود طلبہ و طالبات نے حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ ان کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی ان کی علمی استعداد کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button