Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دے رہی ہے۔

غذر میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع سیلاب سے شدید متاثر ہوئے، گلگت بلتستان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جب کہ سیلاب سے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ بھی متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دے رہی ہے، 17جاں بحق افراد کے لواحقین کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کر دیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پائی بھی کسی غیرمستحق تک نہیں پہنچنےدیں گے، میں آپ کویقین دلاتاہوں کہ امداد صرف حقدار تک پہنچائی جائےگی۔

دوست ممالک سیلاب متاثرین کیلئے امداد کیلئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں ، ترکیہ کے صدر کی ہدایت پرآج ایک وفدنےمجھ سےملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلےہی معاشی مشکلات کا شکار تھا، سیلاب کی صورت میں ایک اورامتحان ہمارے سامنے ہے ۔

غذر میں بڑے پیمانے پر سیلاب نےتباہی مچائی ہے، سیلاب سےایک ہزار سے زائد افراد اللہ کو پیارے ہو گئے ، ہزاروں زخمی ہوئے۔

سیلاب نےجوتباہی پھیلائی ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button