Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کیلیے پرامید ہیں‘ : وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی سے10ہزار میگاواٹ بجلی کےحصول کیلئے پرامید ہیں، حکومت نجی شعبےکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹو سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا یہ فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے، مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے، ولی عہد محمد بن سلمان ملک کے مستقبل کیلئے متحرک ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کیلئے خواتین کا بااختیار ہونا بہت ضروری ہے ہمیں بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ہمیں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیار زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کودرپیش چیلنجز اور حل سے متعلق لائحہ عمل پر غور ضروری ہے معیشت کی بہتری کیلئے ای کامرس کا فروغ لازم ہے ہم نے صحت اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کیلئے اقدامات کئے پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوان طبقے پر مشتمل ہے، نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہمت ضرور ت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا ، موسمیاتی تبدیلی آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کاحصہ ایک فیصدسےبھی کم ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی وجہ سے بلوچستان اورسندھ کے علاقے شدید متاثرہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی عالمی سطح پر مدد کرنا ہوگی پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ کےقریب لوگ متاثر ہوئے، سیلاب سے1700سےزائدلوگ جاں بحق ہوئے لاکھوں گھر تباہ ہوئے سیلاب زدگان کی مددکیلئے برادر ملکوں کی امدادپر شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم نےپنجاب میں شمسی توانائی کامنصوبہ لگایا شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے حصول کیلئے پرامید ہیں ۔

حکومت نجی شعبےکی حوصلہ افزائی کیلئےاقدامات کررہی ہے ، ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ماحول دوست توانائی ذرائع اپناناہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button