Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چار سال ہاتھ نہیں ملایا اور اب کہتے ہیں بات کریں، قوم کے مفاد میں اس کے لیے بھی تیار ہیں، ہم نے ہچکولے کھاتی معیشت کی کشتی دیوالیہ ہونے سے بچا لی۔

وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ یوتھ پروگرام کا اجراء پاکستانی قوم کی بڑی خدمت ہے، ن لیگ کے دور میں نوجوانوں کے لیے شاندار پروگرام ترتیب دیے گئے، نواز شریف کی قیادت میں ان پروگراموں کی کامیابی سے تکمیل کی گئی۔

پنجاب انڈوومنٹ فنڈ نے وسائل سے محروم بچوں کو تحفظ کا احساس دیا، ہنرمند پروگرام کے ذریعے لاکھوں گھرانوں کو روزگار میسر آیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملی، معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا اور زہر گھولنا افسوسناک بات ہے، سینکڑوں نوجوانوں کو چینی اور ترکی زبان سیکھنے کے لیے وہاں بھجوایا گیا، ہم نے نوجوانوں کو 75 ہزار گاڑیاں دیں تاکہ روزگار کے قابل ہو سکیں، ہم نے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لیے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے مزید اقدامات شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز مضمر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری کیش فراہم کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین میں 66 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، دوست ملکوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان کا ساتھ دیا، ہم نے قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button