Breaking NewsSportsتازہ ترین
پرائم منسٹر سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کا آج سے آغاز
پرائم منسٹر سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کا آج 26اکتوبر سے ملتان میں اغاز ہو رہا ہے ۔
ہائیر ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام اور زکریا یونیورسٹی کی میزبانی میں مقابلے ہوں گے، جس میں ملتان، لاہور، سیالکوٹ،راولپنڈی اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
ایونٹ کی فوکل مینز/وومینز پرسن عابدہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی زیڈ یو نے بتایا کہ ملتان سکواش کے بڑے مقابلے کی میزبانی کرے گا، پرائم منسٹر سکواش ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے مقابلے 26 اکتوبر سے اگلے 5 روز 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
زکریا یونیورسٹی سکواش کورٹ پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ سکواش لیگ کا افتتاح کریں گے۔