یوتھ سپورٹس لیگ ٹرائلز شروع ہوگئے
پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں یوتھ سپورٹس لیگ ٹرائلز شروع ہو گئے ۔
بی زیڈ یو سپورٹس کمپلیکس کے سکواش کورٹ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے دو روزہ ٹرائلز کا افتتاح کیا، اور اپنے خطاب میں کہا کہ سکواش کے کھیل میں پاکستان نے ریکارڈ ساز کامیابیاں سمیٹی ہیں، اور اب پی ایم ٹیلنٹ ہنٹ
پروگرام کے ذریعے باصلاحیت سکواش کھلاڑی میسر آئیں گے۔
ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کی مینز، وومینز فوکل پرسن برائے پنجاب عابدہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان ٹرائلز میں 15سے 25برس کے گرلز، بوائز کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جی سی یونیورسٹی لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا یونیورسٹی میں بھی سکواش ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز لیے جا چکے ہیں ۔
آخری مرحلہ میں 9 اکتوبر کو لاہور میں سکواش ٹرائلز لیے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان ٹرائلز میں محکموں کے پروفیشنل کھلاڑی حصہ نہیں لے سکتے۔
ٹرائلز سیشن تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شبانہ اور پروفیسر طاہر محمود نے بھی شرکت کی۔