Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے لئے سوالیہ بینک قائم کر دیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کیلئے سوالنامہ بینک متعارف کرادیا، جو ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کے مطابق ادارے کے نظام کو ٹیکنالوجی بیسڈ پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ طالب علموں کی رجسٹریشن، مانیٹرنگ اور کالج انسپکشن جیسے کلیدی عمل میں انسانی مداخلت کو کم کیا جا سکے۔

اس اقدام کا مقصد شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے رجسٹریشن اور نگرانی کونسل کے ذمے ہوگی، تاہم پرچہ تیار کرنے، امتحان لینے اور اس کی مارکنگ کا عمل سرکاری جامعات انجام دیں گی تاکہ غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیا تیار کردہ ایم ڈی کیٹ سوالنامہ بینک ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے، جس پر تمام صوبوں نے اتفاق کیا ہے۔ اس سے غلطیوں میں کمی اور علاقائی خدشات کا ازالہ ہوگا جبکہ طلباء کو یکساں معیار پر تیاری کا موقع ملے گاو۔

اضح رہے کہ اب تک 97 ہزار سے زائد طلبہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور یہ تعداد رجسٹریشن کی آخری تاریخ تک 1 لاکھ 50 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے، ملک بھر میں امتحان کے لیے 30 مراکز مختص کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button