Breaking NewsEducationتازہ ترین
کمپیوٹرکے طلباء کو پرانی کاپیاں دینے کا فیصلہ

کمپیوٹر کا نصاب تبدیل ہونے کے باوجود طلبا کو پرانی کاپیاں دینے کا فیصلہ، اڑھائی لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
بتایاگیا ہے کہ موجودہ تعلیمی سال میں کمپیوٹرکا مکمل نصاب تبدیل کردیا گیا تھا، نئے نصاب کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ تاحال کاپیاں پرنٹ نہیں کرواسکا ، جس سے اڑھائی لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
پی ایم آئی یو نے بچوں کو سٹاک میں موجود اڑھائی لاکھ پریکٹیکل کی پرانی کاپیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس پر صدر کمپیوٹر ٹیچرزایسوسی ایشن پنجاب نے احتجاج کا اعلا ن کردیا ۔
ان کا کہناہے کہ 6 مئی سے میٹرک کا امتحان شروع ہورہا ہے،پرانی کاپیاں تقسیم کی گئی تو بھرپوراحتجاج کریں.



















