مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ملتان کے وفد کی مرکزی صدر نزہت عامر سے ملاقات
مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت عامر سے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ملتان کی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں تنظیم سازی.پارٹی اموراور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی .اس موقع پر نزہت عامر نے کہا ہے کہ خیبر پختوخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے تحریک انصاف کے ہوش اڑا دیے ہیں ۔
حکومتی پارٹی کی شکست عوام کی نفرت کا اظہار ہے عوام نے ووٹ کو عزت دیکر قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو درست ثابت کر دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظریاتی خواتین ورکرز کو بھرپور ترجیح دی جائے گی۔
خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے لاہور، خانیوال میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے ذمہ داری سے کردار ادا کیا انشاء اللہ آنے والے دنوں میں بھی پی ٹی آئی بلدیاتی و عام انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہو گی اور (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلیٹی بلز، اشیائے ضروریہ سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روزاضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
لیکن (ن) لیگ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی نزہت عامر نے مدیحہ شیخ کی پارٹی خدمات کو سراہا ۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ملتان کی صدر روبینہ خلیل اور جنرل سیکرٹری. و سابق ایم پی اے خولہ امجد بھی موجود تھیں .



















