Breaking NewsNationalتازہ ترین
پی ایم ایس کے لئے عمر کی حدمیں دو سال کی رعایت ملنے کا امکان

پنجاب مینجمنٹ سروس کا امتحان دینے والوں کو عمر میں دوسال کی رعایت ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ۔
بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والے امیداواران کو دو سال کی عمر میں رعایت دینے کا عندیہ دے دیا۔
کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سازی نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کو عمر میں ایک سال کی رعایت کی سفارش کی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ سمری واپس کر دی، اور زبانی کہا ہے کہ یہ مدت دو سال کی جائے ، جس کے بعد عمر میں رعایت بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔



















