Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ایم ایس فیز ون کے تحریری امتحان کامیابی سے مکمل

پنجاب کی 7 ڈویژنز میں امتحان منعقد ہوا جس میں 37 ہزار سے زائد اُمیدواروں کی شرکت کی۔

ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پی ایم ایس فیز ون کا تحریری امتحان کامیابی سے ہوا۔ امتحان میں 37 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی، پنجاب کی 7 ڈویژنز میں امتحان لیا گیا۔

ڈائریکٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ہر ڈویژن میں انتظامات کو یقینی بنایا۔ ڈائریکٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ممبران پی پی ایس سی اور سیکرٹری افضال احمد کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔

ممبران اور سیکرٹری پی پی ایس سی کی جانب سے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ممبر بی پی ایس سی ڈاکٹر ارشاد ممبر نے لاہور میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ممبر بی پی ایس سی احمد علی کمبوہ، عامر یاسین ،حسن اقبال،صدیق شیخ،صالح طاہر،اور حبیب الرحمن گیلانی نے ڈویژنز میں امتحان کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی پی ایس سی اور سیکرٹری پی پی ایس سی نے بھی امتحانی مراکز کے سرپرائز دورے کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button