Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
محکمہ پولیس سکولوں میں ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کمیپین چلائے گا

ویمن سیفٹی ایپلی کیشن کا مقصد خواتین کو دفاتر اور باہر ہراسمنٹ سے بچانا ہے ، جس بارے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے ۔
محکمہ پولیس نے سکولز حکام کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ ویمن سیفٹی ایپلی کیشن لانچ ہوچکی ہے ، جس میں خواتین کو محفوظ رہنے کے طریقے اور ہراسمنٹ سے بچنے بارے آگاہی دی جائے گی۔
جس کےلئے پنجاب بھر کے سکولوں میں آگاہی لیکچر دئے جائیں گے ، جس پر محکمہ سکولز نے تمام سی ای اوز کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام تفصیل محکمہ پولیس کو ارسال کردیں ۔



















