Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس والوں کو معافی مل گئی

پولیس افسران کو قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنا چاہیئیں میرٹ کے مطابق فیصلہ نہ کرنے والے پولیس افسران سزا کے مستحق ہیں

پولیس والوں کو معافی مل گئی
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اردل روم میں پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران کو قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنا چاہیئیں میرٹ کے مطابق فیصلہ نہ کرنے والے پولیس افسران سزا کے مستحق ہیں یقیناً سزا کا اثر انکی اگلی ترقی پربھی ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت پیشہ ورانہ فرائض دیانت داری سے انجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دیں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔

اردل روم میں پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے انسپکٹر محمد افضل حال تعینات اینٹی کرپشن کی 5 سزاؤں کے خلاف اپیل منظور کر لی انسپکٹر محمد ریاض کی سزا کو 2 سال سروس ضبطی میں تبدیل کر دیا۔

انسپکٹر ذوالفقار علی کو تھانہ صدر خانیوال کا مقدمہ نمبر 84/21اورانسپکٹر عمر دراز ایس ایچ او قادرپورراں کو مقدمات یکسو کرنے کے لئے 15 یوم کا وقت دیا۔

انسپکٹر امیر احمد کا شو کاز نوٹس،انسپکٹر عمران صدیقی وہاڑی کی ریگولر انکوائری اورسب انسپکٹر زوہیب اشفاق،سب انسپکٹر مہتاب علی،اے ایس آئی عمران رضا خانیوال کے شو کاز نوٹس جوابات تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کر دیئے ،سب انسپکٹر سلیمان منور ایس ایچ او بدھلہ سنت کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا اے ایس آئی عمران رضا خانیوال کی اپیل مسترد کر دی۔

سینئر کلرک محمد طارق کا جواب تسلی بخش نہ ہو نے پر سنشورکی سزا دی گئی جبکہ جونئیر کلرک محمد طارق جاوید کا جواب تسلی بخش ہونے پر شوکاز نوٹس داخل دفتر کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button