Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
احساس کفالت سنٹرز میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض سے احساس کفالت پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر ملتان مقدس تنویر چیمہ نے ملاقات کی، اور احساس کفالت سنٹرز پر حفاظتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ملتان ریجن میں احساس کفالت سنٹرز کی سیکورٹی کو مزید بہتر کررہے ہیں، احساس کفالت سنٹرزکی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر احساس کفالت سنٹر بارے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، اور پولیس ہر کفالت سنٹر پر اپنی موجودگی یقینی بنا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔
انہوں نےاحساس کفالت پروگرام کے فوکل پرسن کو سیکورٹی کے حوالہ سے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔



















