پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب
کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ کی جانب سے ریٹائرڈ ہونیوالے افسران انسپکٹر محمد حسین اور سب انسپکٹر محمد اقبال جبکہ بصورت تبادلہ جانیوالے پولیس افسران انسپکٹر عبدالنعیم، سب انسپکٹر ولید اقبال، سب انسپکٹر محمد سرفراز، لیڈی سب انسپکٹر رابعہ اقبال، لیڈی سب انسپکٹر عابدہ چوہدری، اسسٹنٹ سب انسپکٹر منیر احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرام ربانی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشاد احمد،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رضوان اور اکاؤنٹنٹ میاں نذیر احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی شعبان محمود بھٹی، ڈی ایس پی منصور عالم اور ڈی ایس پی فیاض احمد سنپال وجملہ سٹاف پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے ریٹائرڈ ہونیوالے اور بصورت تبادلہ جانیوالے پولیس افسران کی ادارہ ہذا کے لیے خدمات کو سراہا، اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران محکمہ کا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے ریٹائر منٹ کے بعد زندگی کے نئے سفرمیں افسران کیلیے خوشحالی اچھے مستقبل اور نیک خواہشات کا ااظہار کیا ، اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔
کسی بھی مسلۂ یا پریشانی کی بابت محکمہ پولیس کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں جبکہ بصورت تبادلہ جانیوالے پولیس افسران کو کہا کہ تبادلہ جات سروس کا حصہ ہیں، آپ لوگوں نے نئی جائے تعیناتی پر بھی اسی طرح دلجمعی سے کام کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان نے ریٹائرڈ اور بصورت تبادلہ پر جانیوالے افسران کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔