Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
پولیس کی گاڑیوں کی چیکنگ،منٹی نینس کا معیار بہتر بنانےکا حکم

ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے ایم ٹی سیکشن کا وزٹ کیا اور گاڑیوں کی انسپکشن کی انچارج ایم ٹی نور حسین شیرازی، ریزرو انسپکٹر عبد الستار نیازی اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔
ایس پی گلگشت ڈویژن نے ایم ٹی سیکشن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی اور ان کی مینٹیننس کے لیے مناسب ہدایات دیںانہوں ڈولفن فورس کی ہیوی بائیکس اور محافظ سکواڈ کے موٹر سائیکلوں کو چیک کیا۔
انچارج ایم ٹی نے بتایا کہ ٹیکنیکل سٹاف کے زریعے گاڑیوں کی مرمت کی گئی ہے ، اور میٹیننس کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے۔
ایس پی گلگشت ڈویژن نے گاڑیوں کی مینٹیننس کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات دیں۔



















