ملتان : ضلع بھر میں گھر گھر 3 روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گھر گھر 3 روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلاکر تحائف بھی تقسیم کئے۔
افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بھی پولیو قطرے پلائے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 28 فروری سے شروع 3 روزہ پولیو مہم میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچے ٹارگٹ کئے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے انہوں نے بتایا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 2991 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ صحت و تعلیم کے مراکز سمیت عوامی مقامات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ میک کے نتائج حاصل کئے جاسکیں والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔



















