پولیٹیکل اکنامک چیف امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور کیتھی ڈی مائن کا زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ
پولیٹیکل اکنامک چیف کیتھی نے پرو وائس چانسلر جامہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی، اس موقع پر لودھراں پائلیٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عبد الصبور بھی موجود تھے ۔
پولیٹیکل اکنامک چیف کیتھی کو پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جنوبی پنجاب میں خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، جس پر پولیٹیکل اکنامک چیف کیتھی نے مسرت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر کمیٹی روم میں لودھراں پائلیٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے امریکن قونصلیٹ جنرل آفیسر کو خواتین کو با اختیار کرنے کے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفننگ دی، اور بتایا کہ وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ کے تحت فری سکوٹیز اور بائیکس دی جائیں گی تاکہ وہ خود مختار ہو سکیں اور کسی کی محتاج نہ رہیں ۔
امریکن قونصلیٹ جنرل آفیسر نے اس پراجیکٹ کو بے حد سراہا، اور اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ساتھ ملاقات کو بھی خوشگوار قرار دیا ۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی چیئرپرسن بھی موجود تھیں۔