Breaking NewsNationalتازہ ترین
فوج کے افسر پر تشدد کا معاملہ: ن لیگ کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان گرفتار

لاہور میں فوج کے افسر حارث پر تشدد کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سلمان رفیق اورحافظ نعمان کو تشدد کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کا مؤقف ہے کہ خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی ایماء پر پاک فوج کے افسر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
قائم قام سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس نے گزشتہ شب ہی حاضر سروس افسر پر تشدد کرنے والے سیاسی رہنما کے 4 پرائیوٹ گارڈز کو گرفتار کرلیا تھا۔

















