Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خاندانی منصوبہ بندی، ادویات اور سہولیات فراہم کرنے کےلئے خصوصی مہم

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی ادویات اور سہولیات کی مفت اور گھر گھر دستیابی کیلئے یونین کونسل سطح پر ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے –

اس سلسلے میں آج منتخب شدہ فیلڈ سٹاف کو باقائدہ منصوبے سے متعلق آگاہی اور تربیت دی گئی۔

اس تربیتی نشست کی صدارت ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملتان آفتاب احمد نے کی ، جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد حسن ،تحصیل آفیسران حماد دلاور اور حارث عمران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان آفتاب احمد نے یونین کونسل سطح کے اس خصوصی منصوبے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کیلئے آبادی سے متعلق مختلف اعشاریہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل ملتان سٹی کی یونین کونسل نمبر 03 شاداب کالونی کو منتخب کیا گیا ہے۔

سابقہ قومی خانہ و مردم شماری سال 2017 کے مطابق مذکورہ یونین کونسل شاداب کالونی کی کل آبادی 54 ہزار کے لگ بھگ ہے، اور اس لحاظ سے سماجی ماہرین کی طرف سے طے شدہ فارمولے کے مطابق اس آبادی میں تقریباً 09 ہزار کے قریب موزوں شادی شدہ جوڑوں موجود ہے ۔

ان موزوں شادی شدہ جوڑوں کی باقائدہ رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ ہر گھر اور ہر جوڑے کو خاندانی منصوبہ بندی کی مفت ادویات اور دیگر سہولیات باہم ، یقینی طور اور مستقل بنیادوں پر پہنچائی جا سکیں۔

اس منصوبے کا باقائدہ افتتاح اور فیلڈ ورک کا آغاز اسی ہفتے میں ہوگا –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button