Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ خوش آئند قرار

ضلعی رابطہ کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفئیر ملتان کا ماہانہ جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں منعقد ہوا، جس کی صدارت میاں رضوان نذیر (ADC(G ملتان نے کی۔

اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی آفتاب احمد اعوان ، ڈاکٹر عفت عمر بچہ ، ڈاکٹر فاروق ۔ عبد الوحید سمیت کمیٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی ڈاکٹر عفت عمر نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ماھانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں صدر کو آگاہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد اعوان نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ علماء اکرام، سرکاری اداروں اور این جی اوز کا تعاون کے بارے میں بتاتے ھوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر سرکاری اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

علماء اکرام فیملی پلاننگ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینگی آگاہی بارے میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو صدر نے سراہا ۔

انھوں نے کہا کہ علماء اکرام کے تعاون سے فیملی پلاننگ کے کام میں آسانی پیدا ھو گی، مزید انھوں نے کہا کہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button