ماہِ فروری کا تھیم “ مثبت سوچیں، ذمہ داری سے عمل کریں”، مقرر

محکمہ سکولز کی جانب سے ماہِ فروری کا تھیم “ مثبت سوچیں، ذمہ داری سے عمل کریں” مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی اسکول ملتان میں ایک مارننگ اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔
اسمبلی کے دوران طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “ (مثبت انداز میں سوچیں)، (مسکرائیں اور زیادہ ہنسا کریں)، (دوسروں کی مدد کریں)، (اپنی انا پر قابو رکھیں)، (اپنے مقاصد طے کریں)، (اپنے ذہن کی تربیت کریں) اور (محنت کریں اور درست عمل اختیار کریں) جیسے پیغامات درج تھے۔
سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے کہا کہ مثبت سوچ انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے اور مسکراہٹ دلوں کو جیتنے کا ذریعہ بنتی ہے، اس لیے طلبہ ہر حال میں امید اور حوصلے کو تھامے رکھیں۔
چوہدری محمد علی ہاشم خان نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں، انا کو پیچھے چھوڑ دیں، دوسروں کی مدد کو اپنا شعار بنائیں اور واضح مقاصد کے تعین کے ساتھ محنت اور دیانت داری سے آگے بڑھیں۔

















