Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ شروع کرانے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ شروع کرانے کافیصلہ، درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
اس سلسلے میں چیئرمین ہیومن نیوٹریشن ڈاکٹر توصیف سلطان کا کہنا ہے کہ ڈپلومہ کےلئے فوڈ سائنسز میں بی ایس، ایم ایس کرنے والے، ایم بی بی ایس، نرسنگ اور ہیومن ہیلتھ میں گریجوایشن کرنےوالے امیدوارشرکت کرسکتے ہیں۔
درخواستیں 18 نومبر کی شامل چار بجے تک شعبہ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔



















