Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام صدمے کا شکار افراد کو ریسکو کرنے آگاہی شعور دینے کےلئے ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیرِ اہتمام اور کاؤنسلنگ اینڈ ویل بیئنگ سینٹر، ویمن یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے “Trauma-Informed Interviewing: A Practical Workshop on Ethical and Sensitive Approaches” کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی ریسورس پرسن سینئر سائیکالوجسٹ، منیجر ویمن پروٹیکشن سنٹر منیزہ منظور بٹ تھیں۔

انہوں نے طلباء کو تشدد سے متاثرہ افراد کے ساتھ اخلاقی، حساس اور ہمدردانہ انٹرویو تکنیکس سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں پیشہ ورانہ تربیت، نفسیاتی تحفظ کی فراہمی اور غیر جانبدارانہ و مہربان رویہ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے، صدمے سے گزرنے والے افراد کے رویے اور جذبات کو سمجھنا، غیر متعصب انداز میں بات چیت کرنا، اور ان کے تجربات کو احترام کے ساتھ سننا، مؤثر سائیکالوجیکل سپورٹ کا بنیادی حصہ ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نےکہا کہ جدید پیشہ ورانہ ماحول میں Trauma-Informed Practices کو اپنانا نہ صرف پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے بلکہ انسانی ہمدردی اور اخلاقیات کا تقاضا بھی ہے۔

ویمن یونیورسٹی طلبہ کو علمی، سماجی اور نفسیاتی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایسے تربیتی پروگرامز کو ہمیشہ فروغ دیتی رہے گی۔

ورکشاپ میں ڈاکٹر صادقہ مشرف سربراہ شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی و ڈائریکٹر کاؤنسلنگ اینڈ ویل بیئنگ سینٹر اور طالبات بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button