Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پولٹری سیکٹر اور پولٹری پروسیسنگ بارے ایک سیمینار کا اہتمام

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام پولٹری سیکٹر اور پولٹری پروسیسنگ کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا، جس میں ڈاکٹر وسیم رفیق اور ڈاکٹر عمیر جاوید نے بطور سپیکر شرکت کی۔

ڈاکٹر توصیف سلطان نے کمپیرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی نے پاکستان کے عوام کی گوشت کی ضروریات پوری کرنے میں پولٹری سیکٹر کی کاوشوں کو سراہا ، اور انسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی ممبرز کی انڈسٹریز سے وابستگی پر گرم جوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کے مواقع یونیورسٹی کے طلباء کو عالمی دنیا میں موجود مقابلے کے لیے تیار کرتے ہیں، اور یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین درس گاہوں میں شامل کرنے کی خواب کی تکمیل میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے پاکستان کی معیشت میں پولٹری سیکٹر کے کردار سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر وسیم رفیق نے پولٹری فامرز کے مسائل پر روشنی ڈالی اور پولٹری مصنوعات کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے فارمرز کو جدید فارمنگ کی ٹریننگ دینے پر زور دیا ۔

ڈاکٹر عمیر جاوید نے فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے پولٹری مصنوعات کو بہتر اور محفوظ بنانے میں ان کے کردار سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مرغیوں کے گوشت کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کی کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے انڈسٹریز میں رائج طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

سیمینار میں ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلا حمید ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر طارق،ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر میمونہ شاہد ، ڈاکٹر سمیع جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر درشہوار ، ڈاکٹر حافظ احسن سمیر ، اور پی ایچ ڈی اور ماسٹر کے طلباء کے ساتھ ساتھ بیچلر کے طلباء نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button