Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے ملتان سمیت ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابقہ حکومت کے تعینات کردہ بجلی کمپنیوں(ڈسکوز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔

بجلی کمپنیوں میں خدمات سرانجام دینے والے چیف انجینئرز عہدے کے افسران کو چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعینات کئے جانیکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو بھاری رشوت اور سیاسی سفارشوں کی بنیاد پر تعیناتیاں کی گئیں۔

میپکو، آئیسکو، پیسکو اور کیسکو کے سی ای اوز کی سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کے تعینات کردہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمینوں اور ممبران سے ملی بھگت کرکے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

بجلی کمپنیوں میں گریڈ 19 اور 20 میں درجنوں بھرتیاں کرنے کی آسامیاں کئی بار مشتہر کرکے لاکھوں روپے نقصان پہنچایا گیا، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران بجلی کی تقسیم کارںکمپنیوں میں میٹریل کی خریداری، ٹرانسفارمرز اور میٹریل بنانے والی کمپنیوں سے ناقص میٹریل بنانے کی مد میں بھاری کمیشن وصول کر کے غیر معیاری اور ناقص میٹریل خریدا گیا۔

جس سے کمپنیوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ،اور میٹریل کی تاخیر کے ساتھ فراہمی ہونے سے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای اوز کی نااہلی اور مبینہ غفلت سے دانستہ طورپر میٹریل خریداری کے کیسز التواء میں رکھنے سے لاکھوں بجلی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اور ریونیو کی مد میں کمپنیوں کو اربوں روپے کمی کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے سابقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں اور فیسز کی مد میں وصول کی جانے والی رقوم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button