Breaking NewsNationalتازہ ترین
بجلی چوروں کے خلاف کامیاب مہم، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ٹرانسفر پر پابندی
وزارت توانائی(پاور ڈویژن) نے ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے وصولی کی مہم میں افسران کے تبادلے کئے گئے تھے، حکومتی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، اس دوران افسران کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر مہم پر اثر انداز ہوگی۔
ملک بھر کی بجلی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو افسران کے تبادلے نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔