Breaking NewsNationalتازہ ترین
پروفیسر آف انستھیزیا کی چار آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پروفیسر آف انستھیزیا کی چار آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افصال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
کامیاب امیدواروں میں فائقہ قربان، رضا فرخ، محمد عثمان محسن اور سلمان عطر قریشی شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں، کامیاب امیدواروں کی سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔


















