Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پراونشل مینجمنٹ سروس کی 67 آسامیوں کے حتمی نتائج چئیرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق پی ایم ایس کے 47 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اس کے علاوہ صفی اللہ طارق، سید احسن عبداللہ، فاطمہ اکبر، مقدس فاطمہ اور فاطمہ خالد، شاہ نواز، ہمنا اشرف، عمیر اسلم، رِدا احمد، مشکت مبشر اور یُسرا طارق بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں 8 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں علی احتشام ملک، جویریہ یونس، بدر الدین شہر یار، حفصہ اقبال، احمد وقاص ظفر، ہُما انجم، ساجد رحیم اور احمد رضا شامل ہیں۔

اقلیتوں کے کوٹے پر مختص 12 آسامیاں غیر مسلم امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں۔

کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button