Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7 تحریری اور 3 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق واسا لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی 3 اسامیوں کیلئے 14 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیپا کی 9 اسامیوں کیلئے 45 امیدوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی ایک اسامی کیلئے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی ایک اسامی کیلئے 6 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔

مائنز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن، مائنڈ اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدوار۔ سپیشل ایجوکیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی 4 اسامیوں کیلئے24 امیدوار، لوکل گورمنٹ میں میونسپل آفیسر فنانس کیلئے 4ںامیدوار، پروفیسر آف آرتھوپیڈک سرجری کی ایک آسامی کیلئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قراردیاگیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آف ہیماٹالوجی کی آسامیوں پر5 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button