Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین
پی پی ایس سی نے رجسٹریشن شروع کردی
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات میں ڈیوٹی دینے والےخواہشمندافراد کی رجسٹریشن شروع کردی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب بھر ہونےوالےامتحانات میں نگرانی کرنے والے عملے کی رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔
صوبے بھر میں 7ڈویژنوں کے دفاتر میں ڈیوٹی دینے والےاپنے ڈویژن کا چناؤ کرینگے۔
رجسٹریشن میں کامیابی حاصل کرنےوالوں کوڈیوٹی بارے اگاہ کردیاجائےگا، اور قانون کے مطابق معاوضہ ادا کیاجائےگا۔