Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 31 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

صوبے بھر میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث حکومت نے مختلف اضلاع میں کنٹینرز لگا کر روڈ بلاک کر رکھے ہیں ، جس کی وجہ سے اکتیس اکتوبر کو تحصیلدار کے امتحانات میں امیدواروں کا امتحانی مراکز تک پہنچنا ناممکن تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاء اینڈ آرڈر کے باعث امتحانات ملتوی کر دیئے۔

تحصیلدار کی بھرتیوں کے لیے امتحان 31 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا جس کی ملتوی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

پی پی ایس سی کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ سے زائد امیدواروں نے حصہ لینا تھا جو اب تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button