Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان میں پریکٹس سہولت کا اغاز

اب سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام لیول کے ایسے کرکٹرز استفادہ کرسکیں گے کہ جنہوں نے پچھلے دو برس کے دوران سدرن پنجاب کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس کیٹیگری پر پورا اترنے والے کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملتان سٹیڈیم کی حدود میں قائم انضمام الحق ہائی پرفارمنس کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باقاعدہ افتتاحی تقریب 26جولائی بروز منگل کو منعقد ہو گی۔

اکیڈمی میں قومی کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی پنجاب کی تمام سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایسے کرکٹرز تربیت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے کہ جنہوں نے پچھلے دو برسوں کے دوران سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئر جونیئر ۔ انڈر 13۔انڈر 16 یا انڈر 19 ٹیموں کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا یے۔

انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کیلئے باؤلنگ مشین سمیت دیگر بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

نیٹ پریکٹس کا شیڈول 26جولائی کو افتتاحی تقریب کے موقع پر جاری کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button