Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی، ہزاروں درخواستیں مسترد

اساتذہ نئی حکومتی پالیسی کے باعث پریشان ہوگئے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی کے تحت ہزاروں اساتذہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

اساتذہ نے نئے رولز کے متعلق آگاہی نہ رکھتے ہوئے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھیں، قواعد و ضوابط کے مطابق اساتذہ 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پالیسی پر پورا نہیں اترے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اساتذہ کو فوری نوکری پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز نے بھی اساتذہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر انہیں حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button