Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رواں ہفتے متوقع بارشوں میں کپاس کے کاشتکار فصل کے لئے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرلیں: ڈاکٹر زاہد محمود

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے سے مون سون کی شدید بارشوں کا آغاز متوقع ہے، اس لئے کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اپنی فصل کے بچاؤ کے لئے تمام تر پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرلیں۔

یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کو اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ ملک بھر میں 14جولائی سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔

اس لئے کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اپنی فصل پر بارشوں کے آغاز سے پہلے پیشگی انتظامات مثلاً جن کاشتکاروں نے ابھی کھیتوں میں کھادنہیں ڈالی یا سپرے نہیں کیا تو وہ اپنی فصل کی مینجمنٹ مکمل کرلیں

۔ اسی طرح کپاس کے کاشتکار بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کی آبپاشی سے پرہیز کریں ، اور اگر فصل کو گوڈی دینا ضروری ہو تو گوڈی کا عمل بارشوں سے پہلے پہلے مکمل کر لیں۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے مزید بتایا کہ اگر بارشوں کی وجہ سے کھیت میں پانی بھر جائے تو اس کے نکاس کا فوری بندوبست کیا جائے ، اور کھیت میں 24گھنٹوں سے زیادہ پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا معمولی سی احتیاط کپا س کے کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے ، اس لئے کپاس کے کاشتکاربارشوں سے پہلے کپاس کی بہتر فصل کے حصول اور مناسب نشو ونما کیلئے مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال یقینی بنائیں ، اور فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے ناگزیر صورت میں سپرے کا استعمال مکمل کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاوٹنگ کر یں ، اور سپرے کے لئے سپرے مشین میں ہالوکون نوزل ہی استعمال کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button