Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں "ہیٹ ویو” سے بچاؤ کےلئے اقدامات شروع کردئے گئے

موسم میں شدت آتے ہی سکولوں میں ہیٹ ویو سے بچاو کے احکامات جاری کردئے گئے ۔
سی ای او ملتان شمشیر خان کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبا دھوپ میں نہ کھڑے ہوں ، کلاس رومز میں اس کے سائز کے مطابق پنکھے لگائے جائیں ، سکول میں ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا جائے ، سکولوں میں وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔
گرمی کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، اور اس پابندی کو یقینی بنایا جائے،ہیٹ ویو کے متعلق ایک پینا فلیکس بنواکر سکول میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ۔




















