Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی بین الاقوامی کثیرالثباتی کانفرنس : مستقبل کے لیے جنریشن Z کی تیاری” اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام “ڈیجیٹل ایج میں سیکھنے پر پہلی بین الاقوامی کثیرالثباتی کانفرنس: مستقبل کے لیے جنریشن Z کی تیاری” اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق، اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرینِ تعلیم، محققین، اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران ڈیجیٹل دور میں تعلیمی چیلنجز، جدید تدریسی طریقۂ کار اور جنریشن زیڈ کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں 62 تحقیقی خلاصے پیش کیے گئے جن میں 7 بین الاقوامی اور 9 ملکی مقررین نے اہم علمی خطاب کیانورا دھا شاستری( انڈیا ) کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم میں جدید حکمت عملی اور تکنیکی مہارتوں کا امتزاج طلبہ کی تخلیقی اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتا ہے جبکہ ڈاکٹر خالد اور ڈاکٹر بلال انور نے کانفرنس کے دوسرے روز طلبہ اور اساتذہ کو تعلیمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور تحقیق پر مبنی تدریسی حکمت عملی کے حوالے سے اپنی بصیرت سے روشناس کروایا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ایج نے سیکھنے کے روایتی تصورات کو بدل کر رکھ دیا ہے، جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنریشن زیڈ کو جدید مہارتوں، تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں سے آراستہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے بغیرتعلیمی ترقی ممکن نہیں، تاہم اخلاقی اقدار، تحقیق اور سماجی ذمہ داری کو بھی تدریسی عمل کا لازمی حصہ بنایا جانا چاہیے۔

کانفرنس کی چیف آرگنائزر، رجسٹرار ویمن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر ثمینہ اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد تعلیمی ماہرین، اساتذہ اور محققین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ ڈیجیٹل لرننگ، جدید تدریسی حکمت عملیوں اور مستقبل کی تعلیمی ضروریات پر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جنریشن زیڈ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے نصاب، تدریس اور انتظامی ڈھانچے میں جدت لانا ناگزیر ہے۔کانفرنس میں طالبات جانب سے پوسٹر پیشکشیں بھی کی گئیں، جنہیں وائس چانسلر نے خود وزٹ کیا اور طلبہ کے کام کی تعریف کی۔

اختتامی تقریب میں سکالرز اور منتظمین میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل ایج میں مؤثر سیکھنے کے لیے نصاب، تدریس اور تشخیص کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور جنریشن زیڈ کو تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور ڈیجیٹل لٹریسی جیسے بنیادی ہنر سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button