پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزا میں کمی کا اعلان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 23 مارچ کے موقع کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے-
قیدیوں کی سزاوں میں کمی آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 45 کے تحت کی جائے گی-
سزاوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہو گا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں , سوائے انکے جو دہشت گردی ، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہوے ہوں۔
مرد قیدی جن کی عمر 65 سال سے اور خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے ، اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق ہو گا-
سزاوں میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر والے قیدیوں پر بھی ہو گا، اگر وہ اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہونگے۔
مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر ان سزاوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
سزاوں میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار
کیا ہے، اور صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔




















