ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری، نیب اور نادرا کو اہم اختیارات مل گئے

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنےکےلیے آرڈیننس جاری کردیا، آرڈیننس کے نفاذ سے نیب ،نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی ہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس2021 پر دستخط کردیے، جس کے بعد حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنےکےلیے آرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کے نفاذ سے نیب ،نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی ہے ، جبکہ پارلیمنٹرین اورافسران کوٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کااستثنیٰ ختم ہوگیا ہے۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے پر 5لاکھ کاجرمانہ ، اور ایک سال سزا ہو سکے گی۔
ایف بی آر نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا ، جبکہ نان فائلر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔
آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نیب کو 20سال سےپرانے بند کئے گئے، مقدمات دوبارہ کھولنےکااختیاربھی مل گیا اور اوای سی ڈی کےتحت ملنےوالےآف شورٹیکس ڈیٹاتک رسائی کا حق حاصل ہوگیا ہے۔
آرڈیننس میں نان فائلر پروفیشنلز کیلئے بجلی کے بل کی سلیب پر35 فی صد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔


















