Breaking NewsSportsتازہ ترین
طارق بگٹی کی سینئر سپورٹس جرنلسٹ سپورٹس تجزیہ کار اظہار عباسی سے اظہار تعزیت

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کی سینئر سپورٹس جرنلسٹ سپورٹس تجزیہ کار اور ملتان پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر اظہار عباسی سے اظہار تعزیت کیا وہ انکی رہائش گاہ پر گئے، انہوں نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ سے ان کی بھابی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے کہا کہ وہ اس افسوسناک موقع پر اظہار عباسی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


















