سپیشل خفیہ ٹیموں کے ذریعے گلی محلوں کی دوکانوں پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے اسپیشل خفیہ ٹیموں کے ذریعے گلی محلوں کی دوکانوں پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سستی چینی لیکر عوام کو مہنگے داموں بیچنے والے قومی مجرم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ اب گرانفروشوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے سے بڑھ کر گرفتار کیا جائے۔
کسی گرانفروش سے ہرگز نرمی نہیں برتی جائے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیا سے آہنے ہاتھ سے نمٹیں۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر صورت فیلڈ میں نظر آئیں اور انکی لوکیشن مانیٹر کی جائے۔
کمشنر نے شوکاز کے جواب کی مدت پوری ہونے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بارے بھی رپورٹ طلب کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رپورٹ کمشنر آفس بھجوائیں۔


















